گورنر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان پر سخت پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلی پر سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار دوسرے صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔وزارت داخلہ کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر اعلی اور گورنر جہاں بھی جائیں گے متعلقہ صوبہ سکیورٹی فراہم کرے گا، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوا دیا۔وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایت جاری کر دی،

جی بی پولیس پر لاہور زمان پارک میں پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی، وزیر اعلی گلگت بلتستان جوڈیشل کمپلیکس سے شبلی فراز کو پروٹوکول کے ہمراہ لینے بھی آئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں