راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا، کیا کچھ برآمد ہوا؟

راولپنڈی(آئی این پی ) نیو ٹائون پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث زاہد پتا گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارکرلیا،شہریوں سے چھینے گئے 3 لاکھ 59 ہزار روپے، چوری شدہ 5 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلئے۔ واقعات کے مطابق نیو ٹان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث زاہد پتا گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد زاہد عرف پتا اور مزمل شامل ہیں،ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے3 لاکھ 59 ہزار روپے، چوری شدہ 5 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایاکہ ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے، ملزمان رابری معہ قتل اور رابری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایچ او نیوٹاون اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close