پرچی جوا ءکاکاروبارپر عروج پر ، پولیس کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی

سکھر(آئی این پی)سکھر میں معاشرتی برائیوں کا خاتمہ نہ ہو سکا ، پرچی جوا کاکاروبارپر عروج پر ،پولیس کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ، نوجوان نسل لوٹنے پر مجبور ، رشوت کے عیوض پرچی ڈیلرز مافیا سرگرم ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ ،بالا حکام سمیت ایس ایس سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میں معاشرتی و سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے سرگرم سکھرپولیس کی کارکردگی ایک بار پھر سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے ،

سکھرپولیسکی ناقص اور غیر موئثر پالیسی کے تحت سکھر کے مختلف تھانوں اے سیکشن ،شمس آباد ،واری تڑ ،بیراج کالونی ،ریتی لائن ،نصرت کالونی چار ،بھٹہ روڈ ،غریب آباد ،ڈھک روڈ ،تھانہبی سیکشن کی حد منور مسجد ملٹری کواٹر ،جناح چوک،ٹکر محلہ،بندر روڈ ، سی سیکشن پرانہ سکھر ،بھابن شاہ،نصرت کالونی پانچ ،جنات بلڈنگ سمیت ، آباد ، سائیٹ ایریا ، نمائش ، ائیر پورٹ و دیگر تھانوں کی حدود میں پرچی ڈیلرز مافیا کی جانب سے پولیس کو بھاری رشوت کے عیوض پرچی جوا کاکاروبارکھلے عام جاری ہے ،پرچی جوا کی لت میں پڑنے کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے سکھر کی سماجی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے بارہا توجہ مرکوز کرانے کے باوجودپولیس خاموشی تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے

سکھر میں پرچی جوا کے کھلے عام کاروباراور نوجوان نسل کی تباہی و دیکھتے ہوئے سکھر کے شہری حلقوں سمیت مذہبی جماعتوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئی چیف جسٹسآف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی سندھ ، وزیر داخلہ سندھ و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر نوجوان نسل کو معاشرتی و سماجی برائیوں سے بچانے کیلئے موئثر حکمت عملی بنا کر ملوث پرچی جوا مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close