الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کردیں‘ نوٹیفکیشن جاری

سیالکوٹ (آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیالکوٹ میں جنرل الیکشن کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران کے تقرریاں کردیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد اقبال کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ پی پی 35 سیالکوٹ کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ یاسر عارف راجہ ،پی پی 36سیالکوٹ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ عاصمہ خلیل ،پی پی 37 کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر پرویز راجہ، پی پی 38 کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پی اینڈ ایف کاشف عباس، پی پی 39 کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بیت المال محمد شریف گھمن، پی پی 40سیالکوٹ کے لئے سب رجسٹرار اربن محمد اکرم ،پی پی 41 کے لئے اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج، پی پی 42 سیالکوٹ کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد، پی پی 43سیالکوٹ کے لئے جنرل آفیسر ریونیو سیالکوٹ عبدالحئی بھٹی، پی پی 44 کے لئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمبڑیال عنصر محمود، پی پی 45 کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال ریٹرننگ آفیسر ز ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close