آٹے سے لدی 3 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،970 تھیلے آٹا برآمد

راولپنڈی (آئی این پی)پوٹھوہار ڈویژن پولیس اور محکمہ فوڈ نے آٹے سے لدی 3 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، 970 تھیلے آٹا برآمدکرلیا جب کہ 3 ڈرائیور گرفتارکرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ڈویژن پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے آٹے سے لدی 3 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،نصیر آباد پولیس نے 2 ڈرائیوروں نبی اللہ اور غفران کو گرفتار کرکے 750 تھیلے آٹا برآمد کیا گیا،

ٹیکسلا پولیس نے ڈرائیور حامد کو گرفتار کرکے 220 تھیلے آٹا برآمد کیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close