مہنگائی سے تنگ خاتون خود کشی کیلئے دو بچوں سمیت پانی والی سرکاری ٹینکی پر چڑھ گئی

شیخوپورہ(آئی این پی)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ خاتون خود کشی کی نیت سے اپنے دو بچوں سمیت پانی والی سرکاری ٹینکی پر چڑھ گئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر فوری پہنچ کر ماں اور دو بچوں کی جان بچا لی

تفصیلات کے مطابق محلہ دوسہرہ گرانڈ کی رہائشی خاتون مہنگائی سے تنگ ہو کر نشتر روڈ پر واقع سرکاری پانی والی ٹینکی پر اپنے دو بچوں کو لے کر چڑھ گئی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے فوری پہنچ کر ماں اور دو بچوں کو بحفاظت پانی والی سرکاری ٹینکی سے نیچے اتار لیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close