پی ٹی آئی رہنما نے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر کھلے مین ہولز کی تصاویر ٹوئٹ کر دیں

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے باہر کھلے مین ہولز کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیرکردی۔شہزاد قریشی نے تصویر کے ساتھ ٹوئٹ میں لکھا کہ سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے، شہر روزانہ اربوں روپے کا ٹیکس دیتا ہے، اس کے باوجود اس شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہاں ہے سندھ کے وزیراطلاعات جو روزانہ ٹی وی پر آکر بولتے ہیں،

ذرا یہاں آئیں یہ بھی دیکھ لیں۔خیال رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے میچز جاری ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close