موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ، میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق

شیخوپورہ(آئی این پی)موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ پر واقع مریم آباد میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 65 سالہ محمد رفیق اس کی بیوی 60 سالہ رشیداں اور 2 سالہ ایان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 سالہ خاتون عنادل شدید زخمی ہو گئی جنہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close