کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سیشن جج نوکری سے فارغ

پشاور(آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر شاہ کو کرپشن کا الزامات پر برطرف کردیا گیا ہے، برطرفی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پشاورہائیکورٹ نے جج سید اصغر شاہ کو عہدے سے برطرف کردیا ہے، کئی نوٹسز دئیے لیکن جج اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قومی خزانے کو 15ملین روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ہائیکورٹ نے جج سید اصغر شاہ کیخلاف مزید کارروائی کرکے رقم ریکور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close