گھر کے باہر سبزی خریدتی خاتون سے زیورات لیکر ملزمان فرار

کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں گھر کے باہر سبزی خریدتی ہوئی خاتون کو ملزمان نے لوٹ لیا۔10 فروری کی صبح پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان خاتون سے زیورات لے کر فرار ہو گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹھیلے سے 2 خواتین سبزی خرید رہی ہیں کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان آئے،

ملزمان نے ایک خاتون کو زیورات دینے کا کہا، خاتون نے بغیر کسی مزاحمت کے فورا زیورات ملزمان کے حوالے کر دیے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم نے ہیلمٹ اور دوسرے نے سر پر ٹوپی اور چہرے پر ماسک لگایا ہوا ہے، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close