آج سے سی این جی سٹیشنز ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پشاور(آئی این پی) صوبائی دارالحکومت پشاور میں دفعہ 144 کے تحت آج یکم جنوری سے سی این جی سٹیشنز ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے 31 جنوری 2023 تک پشاور میں تمام سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے، سی این جی سٹیشنز بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لئے کیا گیا ہے۔سی این جی سٹیشنز بندش کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف کارروائیوں کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close