فیصل آباد، گھر میں دفن شخص کی لاش تین ماہ بعد برآمد، قاتل کون نکلا؟

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد: پولیس نے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی گھر میں دفن شدہ لاش برآمد کرلی، قاتل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بمباں میں پولیس کو گھر میں دفن 3 ماہ پرانی لاش مل گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت رکشہ ڈرائیور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقتول آصف گزشتہ ماہ 3نومبر کو لاپتا ہوا تھا اور اس کا رکشہ بھی غائب تھا، جیو فینسنگ کے ذریعے ملزم زاہد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ جدید طریقہ تفتیش کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا، ملزم زاہد نے دوران تفتیش آصف کے اغواء اور قتل کا اعتراف کرلیا مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close