تنگ و تاریک گلیوں میں اسلحہ کی نوک پر راہزنیاں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاگیا

پشاور( آئی این پی )تھانہ کوتوالی پولیس نے اندرون شہر کے تنگ و تاریک گلیوں میں اسلحہ کی نوک پر راہزنیاں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاملزم پھندو کا رہائشی ہے جوکہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چھیننے میں ملوث ہے ملزم کے قبضے سے دو عدد چھینے گئے قیمتی موبائل فونز برآمدہوئے مدعی حسنات علی ولد ارشد علی نے تھانہ کوتوالی پولیس کو راہزنی کی رپورٹ کی تھی مدعی کی رپورٹ پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی ارشد خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لینے سمیت مشکوک افراد کی بھی کڑی نگرانی شروع کی،

دوران تفتیش راہزنی میں ملوث ملزم سبحان ولد کریم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضے سے دو عدد چھینے گئے قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ ملزم نے دوران تفتیش گروہ میں شامل دیگر ارکان کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتار ی کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close