فیصل آباد(آئی این پی)پنجاب میں پولیس کی لاپروائی اور غفلت کے باعث رواں سال 8 ماہ کے دوران 33 خطرناک ملزمان کے حراست سے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اعداد شمار کے مطابق گزشتہ برس بھی اسی دورانیے میں 25 ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے۔دستیاب اعداد شمار کے مطابق رواں برس سب سے زیادہ ملزمان لاہور پولیس کی حراست سے فرار ہوئے جن کی تعداد 11 ہے،گزشتہ برس لاہور پولیس کی حراست سی5 ملزمان فرار ہوئے تھے۔
رواں سال سنگین جرائم کے ملزمان کے خلاف کام کرنے والے سی آئی اے یونٹ سے بھی 3 ملزمان فرار ہوئے۔علاوہ ازیں شیخوپورہ سے 3، گوجرانوالہ سے 4، راولپنڈی سے 3، سرگودھا سے ایک، فیصل آباد سے 6،ملتان، ساہیوال اور بہاولپور سے ایک ایک اور ڈی جی خان سے 3 ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں