کرایہ دارکے ہاتھوں10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل سنسنی خیز انکشافات ،بچی ملزم کو کھانا دینے گئی تھی

کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے محمود آباد تھانے کی حدود کشمیر کالونی میں کمسن بچی کے قتل کے سلسلے میں تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ مقتولہ بچی ملزم کو کھانا دینے کیلئے اس کے گھر گئی تھی۔ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم سن بچی قاتل کو کھانا دینے گئی تھی۔ بے رحم درندہ نما ملزم نے بچی کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق واردات میں ملوث سفاک ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ جب اس نے بچی سے زبردستی کی کوشش کی تو اس نے چلانا شروع کردیا جس پر ملزم نے دروازہ بند کرکے بچی کے دوپٹے سے ہی اس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد حوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزم ذیشان کم سن بچی کے رشتے دار کا ملازم ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق مزید ڈی این ایٹیسٹ کیلئے سمپل ترسیل کیے جارہے ہیں۔ پولیس نے شک کے بنیاد پر دوسرے مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔ گرفتار ملوث ملزم اور مشتبہ شخص سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close