آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط،خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ نےمفتاح اسماعیل کو دبنگ جواب دے دیا

پشاور (آئی این پی) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ہم غدار نہیں اور صوبے کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ایک ماہ سے مفتاح اسماعیل کے ساتھ ڈیل کر رہا ہوں، ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آ رہا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارا ایم او یو سائن کرنا ان کی ضرورت تھی، ہم نے 24 گھنٹوں کے اندر جواب دیا اور ایم اویو پردستخط کیے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ افسوس مسلم لیگ ن کی حکومت میں بات چیخ کر کی جاتی ہے،

ہم کبھی وفاق کے مفاد کے ساتھ نہیں کھیلیں گے، ہم غدار نہیں، صوبے کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close