معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے ٹک ٹاکر کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا

فیصل آباد (آئی این پی)مدینہ ٹاؤن کے علاقہ کینال روڈ بابو سی این جی کے قریب معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے ٹک ٹاکر کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، ریسکیو1122 نے مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ مدینہ ٹاؤن پولیس نے مضروب کی طرف سے درخواست پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔بتایا جاتا ہے کہ کینال روڈ 204 چک کا رہائشی 22 سالہ علی رضا ولد افتخار بابو سی این جی کے قریب قبرستان روڈ پر ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ اس دوران اسی گاؤں کے دو مسلح نوجوان رقم وغیرہ موٹرسائیکل پر آئے اور معمولی جھگڑے پر گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا جبکہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے ہسپتال پہنچ کر مضروب کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے درخواست پر کارروائی کرینگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close