ساس کیساتھ جھگڑا“ ماں نے 2 بیٹوں کو نہر میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی

فیصل آباد (آئی این پی)ساس کیساتھ جھگڑا“ماں نے 2 بیٹوں کو نہر میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی،بچے جاں بحق ماں کو بچا لیا گیاتفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاں چک نمبر 534 گ ب کی رہائشی راج بی بی کا اپنی ساس کیساتھ جھگڑا ہوا جس پر راج بی بی نے اپنے 2 بیٹوں 4 سالہ رحمت علی 2 سالہ احمد علی کو لاہور روڈ پر واقع راوی پلانٹ کے قریب نہر گوگیرہ برانچ میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی

اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ماں کو بچا لیا مگر دونوں بچے ڈوب گئے جن کی لاشوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے معراج بی بی کو تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close