برطانوی نژاد خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار پہچان کی تفصیل جاری کر دی گئی

راولپنڈی (آئی این پی ) راولپنڈی پولیس نے پیرودھائی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 2019 میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم ظاہر خان جدون کو گرفتار کرلیا ہے، مجرم نے 2021 میں شادی سے انکار پر برطانوی نژاد خاتون ماہرہ ذوالفقار کو بھی قتل کردیا تھا۔ اشتہاری مجرم ظاہر جدون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2019 میں خالد جدون کو قتل کیا تھا، مقتول ہزارہ کالونی کا رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close