ایک ہزار روپے جرمانہ کرنے پر مرغی گوشت فروش کا اسپیشل مجسٹریٹ پر چھری سے حملہ ، موقع سے فرار، تلاش جاری

چکوال(آئی این پی) تھانہ سٹی چکوال کے علاقہ میں ایک ہزار روپے جرمانہ کرنے پر مرغی گوشت فروش کا اسپیشل مجسٹریٹ پر چھری سے حملہ۔محمد مسلم ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ جہلم روڈ پر بطور اسپیشل مجسٹریٹ چیک کرنے کے لئے عملہ کے ہمراہ گیا تو حبیب عرفان نے ایک ہزار روپے جرمانہ ڈالنے پر مجھ پر چھری سے حملہ کردیا۔سٹی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان عباس نے مقدمہ درج کر کے مرغی فروش کی تلاش شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close