فیصل آباد(آئی این پی)14دن سے جاری لیبر قومی موومنٹ کے احتجاجی دھرنے میں 4دنوں سے بیٹھی حاملہ خاتون نے بیٹے کو جنم دے دیا،جھنگ روڑ سے ٹریفک وارڈن غائب ہیوی ٹریفک کیلئے متبادل راستے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاور لومز ورکرز نے اجرتوں میں اضافہ کیلئے تقریبا14دن سے ائیر پورٹ چوک میں احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے جس میں بچے اور خواتین بھی شریک ہوتی ہے
گزشتہ روز 4دن سے بیٹھی حاملہ خاتون نے بیٹے کو جنم دے دیا ان کا کہنا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے گھر چلانا نا ممکن ہو چکا ہے اپنے بچوں کو بھوکا سوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے اپنے حق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور جب تک ہماری اجرتوں میں اضافہ نہیں ہو جاتا احتجاجی تحریک جاری رہے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں