اسلام آباد پولیس نے جشن آزادی کی تقریبات کا ٹریفک پلان جاری کر دیا، 425افسران و اہلکار تعینات‘55سے زائد ناکے لگا کر خصوصی سکواڈز تشکیل دیدیئے گئے

اسلام آباد (آئی این پی)کیپیٹل پولیس نے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کر دیا، 425افسران و اہلکار سپیشل ڈیوٹی پر تعینات،55سے زائد ناکہ جات لگا کر خصوصی سکواڈز بھی تشکیل دے دیئے گئے جو 13 اور14اگست کو شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے، ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں، کالے شیشے والی گاڑیوں،خطرناک ڈرائیونگ اورہیوی سائلنسر والی گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کیا جا ئے گا،

،ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر سید مصطفی تنویر۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے لئے اسلام آبادکیپیٹل پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا ہے جس کے مطابق ایس پی،4ڈی ایس پیز،19انسپکٹرز سمیت 425افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، اس موقع پر پر اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی جانب سے13اور 14اگست پر ویلنگ کرنے والوں موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں،خطرناک ڈرائیونگ کرنیوالوں اور ہیوی سائلنسروالی گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونل انچارجز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کسی صورت رعائت نہ برتی جائے اور موٹر سائیکل کی آلٹریشن کرنے والے موٹر سائیکل مکینکوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے،تشکیل دیئے گئے سپیشل سکواڈز 13 اور14 اگست کو اسلام آباد کی اہم شاہراہوں جس میں سری نگر ہائی وے،

ایکسپریس ہائی وے،فیصل ایونیو،مری روڈ،سیونتھ ایونیو،نائنتھ ایونیو،پارک روڈ سمیت دیگر بڑی شاہراہوں اور مقامات پر55سے زائد ناکہ جات لگا کر ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں،خطرناک ڈرائیونگ کرنیوالوں اور ہیوی سائلنسروالی گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کرینگے، ایس ایس پی ٹریفک نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ والے موٹر سائیکل ہر گز استعمال نہ کرنے دیں بصورت دیگرقانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی موٹر سائیکل،گاڑی تھانہ میں بند کر دی جائے گی تا کہ حاد ثات پر مکمل طور پر قابو پایا جا سکے، اس موقع پر آئی سی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 بھی لمحہ بہ لمحہ شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے با خبر رکھے گا،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں