ناروال، مستجاب الحسن ایڈووکیٹ کی زمین پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش

نارووال(پی این آئی) ناروال میں قبضہ مافیا کی رات کے اندھرے میں سید مستجاب الحسن ایڈووکیٹ اور سید اقبال حسین شاہ ایڈووکیٹ کی زمین پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش، علی یاور اور ظہیر نے راتوں رات دیوار پھیر دی، پتہ چلنے پر زمین مالکان نے اہل علاقے کی مدد سے دیوار کو گرایا ، قبضہ مافیا کی جانب سے دھمکیاں، پولیس پر بھی دباؤ ڈالنے لگے۔۔

 

تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے زاہد پور سیداں میں علی یاور اور ظہیر نے  سید مستجاب الحسن ایڈووکیٹ اور سید اقبال حسین شاہ ایڈووکیٹ کی زمین پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی جسے دوسرے دن اہل علاقے اور زمین مالکان نے ناکام بنادیا۔ علی یار نے مذکورہ زمین کے اطراف چار دیواری کی کوشش کی تاہم وہ ابھی اس عمل میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ اپنے ناکامی کے بعد ملزما ن نےسوشل میڈیا پر پولیس اور  سید مستجاب الحسن ایڈووکیٹ اور سید اقبال حسین شاہ ایڈووکیٹ کے خلاف منفی پراپیگنڈا شروع کردیا جبکہ متعلقہ تھانے کی جانب سے بار با ر بلانے کے باوجود ابھی تک پیش نہ ہوئے۔ان کے سوشل میڈیا پر مسلسل پراپیگنڈا کی وجہ سے سید ثمر عباس ,سید قمر عباس ,سید طاہر حسین ,کاشف رضا ,کا نام لے کر مسلسل ان کا نام بدنام کیا جا رہا ,ہم ایس ایچ او تھانہ شاہ غریب اور اعلی افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ۓ.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں