جہلم (طارق مجید کھوکھر) قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ، دریائے جہلم کے کنارے محکمہ آبپاشی کی 6 کنال 7 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔ زمین کی کل مالیت 9 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دریائے جہلم کے کنارے محکمہ آبپاشی کی 6 کنال 7 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے،
زمین کی کل مالیت 9 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کر کہ اراضی کو محکمہ آبپاشی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری و نجی اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہ کیا جائے، قبضہ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والوں سے انتظامیہ سختی سے نپٹے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ میرٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے، جہاں سرکاری و نجی زمینوں پر قبضے کیے گئے ہیں ان کو ہر حال میں واگزار کروایا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں