موٹروے پولیس نے لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، واقعہ کہاں پیش آیا؟

کراچی(آئی این پی)موٹروے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر لڑکی کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق کار سوار ملزمان نے لڑکی گل سکہ کو اغواہ کرنے کی کوشش کی جس پر موٹروے پولیس نے حسن اسکوائر پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغوا کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔موقع پر موجود موٹروے پولیس کے آفیسر خالد میمن اور اسلم مغل نے بروقت کاروائی کرکے بچی کو اغواہ سے بچا لیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈی آئی جی شاہد جاوید ایس پی عاطف شہزاد اور ڈی ایس پی اصرار تنیو کی ہدایت پر بچی کو باحفاظت والدین کے حوالے کیا۔بچی کے اہل خانہ نے موٹروے پولیس لیاری ایکسپریس وے کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close