پنجاب کے 15اضلاع کے ڈی پی اوز تبدیل کردیئے گئے، کس کو کہاں بھیجا گیا؟ تفصیل جایئے

لاہور/سانگلہ ہل(آئی این پی)آئی جی پنجاب پولیس رائو سردار علی خان نے پنجاب کے 15اضلاع کے ڈی پی اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔تبدیل ہونے والوں میں ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کو ڈی پی او جہلم، ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور اور ان کی جگہ عائشہ بٹ کو ڈی پی او جھنگ، ، ایڈیشنل ایس پی سول لائن گوجرانوالہ اسد الرحمان کو ڈی پی او چنیوٹ،اے آئی جی لاجسٹکٹس رانا شعیب محمود کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او جہلم کامران ممتاز کو سنٹرل پولیس آفس لاہور،

ڈی پی او حافظ آباد بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او سرگودھا، ڈی پی او سرگودھا محمد رضوان احمد خاں کو سنٹرل پولیس آفس لاہور، ایس ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی پنجاب اسد سرفراز خاں کو ڈی پی او نارووال، ڈی پی او نارووال رضوان عمر گوندل کو ڈی پی او میانوالی، ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمن کو سنٹرل پولیس آفس لاہور، اے آئی جی آپریشن سی پی او پنجاب محمد ذیشان رضا کو ڈی پی او سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کو ڈی پی او اوکاڑہ، ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کو سنٹرل پولیس آفس لاہور، سپیشل برانچ پنجاب رانا شاہد پرویز کو ڈی پی او وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز کو سنٹرل پولیس آفس لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جو آئندہ چند روز میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی کرینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close