اندرون سندھ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 74 ہزار سے زائد غیر قانونی کنیکشن منقطع، ہزاروں میٹر تاریں ضبط، 58 سے زائدمقدمات درج

سکھر (آئی این پی)بجلی چوری کی رو ک تھام کیلئے سیپکو ان ایکشن، سیپکو کا اندرون سندھ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،74 ہزار سے زائد غیر قانونی کنیکشن منقطع،ہزاروں میٹر تاریں ضبط،بجلی چوروں کے خلاف 58 سے زائدمقدمات درج،بجلی چوری میں ملوث بڑی تعداد میں ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی،بجلی چوروں سے سات کروڑ روپے جرمانہ وصول،دوماہ میں 16 ہزار نئے کنیکشن دیئے ہیں،

سی ای او سیپکو سعید ڈوائچ تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت اندرون سکھر الیکٹرک پاور (سیپکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اورسکھر،خیرپور،گھوٹکی،دادو،لاڑکانہ،کشمور،جیکب آباد ودیگر اضلاع میں سیپکو کی ٹیموں نے کاروائیوں کے دوران 74 ہزار سے زائد غیرقانونی کنیکشن پکڑلیے ہیں اور ہزاروں میٹر تارضبط کرکے اسے نذرآتش کردیاہے اس سلسلے میں رابطے پر سیپکو کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سعید احمد ڈوائچ اور ترجمان عامر شیخ نے بتایا کہ ایک سے دوماہ کے دوران سیپکو کی حدود میں بھرپور کاروائیاں کی گئی ہیں اور بجلی چوری پر 58 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں سی ای او سیپکو سعید احمد ڈوائچ کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی چوری میں ملوث ہونے پر بڑی تعداد میں ملازمین کے خلاف بھی محکمہ جاتی کاروائی کی گئی ہے بجلی چوری روکنے کے لیے ہم ہرممکن قدم اٹھارہیہیں اور ہمارا ان کے لیے روز اول سے انتباہ ہے کہ وہ بجلی چوری کرنا چھوڑ دیں ورنہ دن ہو یا رات کاروائی کے لیے تیار رہیں انہوں نے بجلی چوروں سے کہا کہ وہ غیرقانونی کنیکشنز کے ذریعے بجلی چوری کے بجائے قانونی طریقے سے کنیکشن لے کر بجلی استعمال کریں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ایک سے دو ماہ کے دوران بجلی کے 16 ہزار سے زائد نئے کنیکشن دیئے گئے ہیں اور بجلی چوری کے خلاف کاروائی کے دوران بجلی چوروں پر سات کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ان سے نہ رعایت کی ہینہیں کرینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close