فیصل آباد (آئی این پی)پنجاب بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 1116ٹریفک حادثات ر ونما ہوئے جس میں 12افراد جاں بحق جبکہ 661افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرقریبی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔515معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 568ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور42مسافر493اور127پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ316ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت328متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد90حادثات میں 107متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان73 حادثات میں 72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں