من پسند ملوں کا کوٹہ بڑھانے کا معاملہ، فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آبادنے ضلعی انتظامیہ کے خلاف خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد کے قائدین نے راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے ناروا رویوں اور اوچھے ہتھکنڈوں اور غیر منصفانہ تقسیم اپنی من پسند ملوں کا کوٹہ بڑھانے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں من پسند ملوں کو کوٹہ کی فراہمی مسترد کرتے ہیں ،وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب اس بات کا نوٹس لیں۔ حکومت نے سبسڈی پنجاب بھر کیلئے دی ہے لیکن راولپنڈی ضلعی انتظامیہ مداخلت کر رہی ہے۔کوٹہ صرف مخصوص افراد کو ملنا سراسر زیادتی ہے،

ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سوموار سے جڑواں شہروں کے عوام وزیراعظم کے سستے آٹے سے محروم ہونگے،اگرراولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رویہ درست نہ کیا گیا تو ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر تک پھیل جائے گا۔نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد کے ریجنل چیئرمین ریاض اللہ خان ، سابق وائس چیئرمین رضا احمد شاہ ،عاطف ندیم مرزا و دیگر کا کہنا تھا کہ 19 مئی کو وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی جانب سے مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے عوام کیلئے سستے آٹیکی فراہمی کا اعلان کیا اور 25 مئی سے آبادی کی بنیاد پر فلور ملز کو گندم کی فراہمی شروع کر دی گئی تاہم پھر 03 جون کو اچانک راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے گندم اجرا پالیسی کے بر عکس فراہمی شروع کر دی جسے راولپنڈی اسلام آبادفلور ملزایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد من پسند ملوں کو کوٹہ کی فراہمی مسترد کرتی ہے،

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے ناروا رویوں اور اوچھے ہتھکنڈوں اور غیر منصفانہ تقسیم اپنی من پسند ملوں کا کوٹہ بڑھانے کے خلاف راولپنڈی اسلام آبادفلور ملزپیر سے ہڑتال کر رہی ہے،راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کی بنا پر پیر سے جڑواں شہروں کے عوام وزیراعظم کے سستا آٹا پروگرام سے محروم ہونگے،وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب اس بات کا نوٹس لیں۔ حکومت نے سبسڈی پنجاب بھر کیلئے دی ہے لیکن راولپنڈی ضلعی انتظامیہ مداخلت کر رہی ہے۔کوٹہ صرف مخصوص افراد کو ملنا سراسر زیادتی ہے،ہمارا مطالبہ صرف23- 2022کی گندم اجرا پالیسی کی راولپنڈی ضلع میں بحالی ہیاگرراولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رویہ درست نہ کیا گیا اور ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئیتو ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر تک پھیل جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close