دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، موٹر سائیکل میں نصب 15 کلو سے زائد وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

وڈھ (آئی این پی) خضدار کی تحصیل وڈھ میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، موٹر سائیکل میں نصب 15 کلو سے زائد وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ کیا گیا موٹر سائیکل کے سیٹ کے نیچے پائپ میں رکھے دھماکا خیز مواد میں بال بیرنگ لوہے کے ٹکڑے اور نٹ بولٹس ڈالے گئے تھے بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم نے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قومی شاہرہ کے قریب صادق ہوٹل کے پیچھے لاوارث مشکوک موٹر سائیکل کھڑے ہونے پر وڈھ پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس تھانے کو اطلاع پر خضدار سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پہنچے کر بم کو ناکارہ کیا پولیس کے مطابق چار انچ کے پائپ کو مسائیکل کے سیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا دھماکا خیز مواد کو اڑانے کے لئے (وائی فائی ای وہ) اور سی سی ٹی وی کیمرے کے ساتھ کنیکٹ کیا گیا تھا ایس ایچ او وڈھ کا کہنا تھا دھماکے کی صورت میں بہت بڑی تباہی ہوتی فورسز کے جوانوں نے جان ہتھیلی رکھ کر وڈھ کو تباہی سے بچاکر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام کیا ہے ایس ایچ او کے مطابق دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام کرنے کے بعد کسی سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ہے مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کررہی ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close