غذر، سیاحوں کا میلہ لگ گیا، ٹورازم کا دفتر ویران، ٹورسٹ پکنک پوائنٹ بھوت بنگلے بن گئے

غذر(آ ئی این پی)ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ہزاروں سیاحوں نے بالائی علاقوں کا رخ کرلیا غذر میں بھی سیاحوں کی آمد شروع بھی شروع ہوگئی ہے دوسری جانب غذر مں سیاحوں کے لئے انفارمیشن سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے محکمہ ٹورازم کے پکنک پوائنٹ آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ محکمہ ٹورازم نے شیر قلعہ پولیس چیک پوسٹ کے ساتھ ہی ٹورسٹ انفارمیشن سنٹرقائم کیا تھا اس کو بھی مہندم کر دیا ہے دوسری طرف محکمہ ٹورازم کا دفتر بھی ہر وقت ویران نظر آتا ہے

یہاں آنے والے سیاحوں کو علاقے کے بارے میں معلومات نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے غذر میں ٹورسٹ پکنک پوائنٹ بھوت بنگلے بنے ہوئے ہیں غذر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سیاحوں کی سہولت کے لئے نصف درجن کے قریب پکنک پوائنٹ تعمیر کئے گئے تھے تاحال یہ پکنک پوائنٹ لاورث ہیں اور گرمی کے موسم میں بھی یہ پکنک پوائنٹ ویران نظر آتے ہیں جس کی اصل وجہ محکمہ سیاحت کی لاپرواہی ہے یہاں آنے والے سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گاہکوچ شہر میں ٹورازم کا دفتر ایسے جگہ بنایا گیا ہے جہاں اس دفتر کے بارے میں مقامی لوگوں کو پتہ نہیں غذر یہاں آنے والے سیاحوں کو علاقے کے حوالے سے انفارمیشن نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پر رہا ہے دوسری طرف جو پکنک پوائنٹ بنائے گئے ہیں وہ بھی کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ہیں اعلی حکام کو اس محکمے کی ناقص کارکردگی کی شکایت کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا ہے جبکہ گاہکوچ پکنک پوائنٹ تک جانے کے لئے ہر ساپل کی تعمیر پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں اگلے سال وہ پل دریا برد ہوجاتا ہے اب تک اس پکنک پوائنٹ سے محکمہ ٹورازم نے کچھ منافع تو نہیں کمایا البتہ پل اور اس پکنک پوائنٹ کی مرمت اور پل کی تعمیر پر حکومت کے خزانے کو لاکھوں کا نقصان ضرور پہنچایا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close