غذر (آئی این پی) غذر سے راولپنڈی کے لئے چلنے والی نیٹکو کی کھٹارہ بسیں جگہ جگہ خراب ہونا روز کا معمول بن گیا ہے حکومتی سرپرستی پر چلنے والا یہ ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے متعدد بسوں ورکشاپ میں مرمت کے نام پر کھڑی کر دی گئی ہیں اس اہم ادارے کو حکومت کی طرف سے سالانہ کروڑوں کی گرانٹ ملنے کے باوجود فائدہ کے بجائے یہ ادارہ نقصان میں جارہا ہے اس وقت غذر سے راولپنڈی جانے والی بسوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور جگہ جگہ ان بسوں کی خرابی مسافروں کے لئے ایک عزاب بن گئی ہے اور مسافر کئی کئی گھنٹے روڈ پر پڑے رہتے ہیں
گزشتہ دنوں روالپنڈی سے غذر آنے والی بس چلاس کے قریب خراب ہوگئی اور مسافر کئی گھنٹے روڈ پر پڑے رہے دوسری جانب محکمہ اکسائز اینڈ ٹیکثیشن غذر کی جانب سے ان بسوں کو اتنے لانگ روٹ پر چلنے کی اجازت دینا سمجھ سے باہر ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ محکمہ نیٹکو اور اکسائز کا عملہ اپس میں ملے ہوئے ہیں اگر ان بسوں کو اس حالت میں اس لانگ روٹ پر چلایا گیا تو کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے غذر کے عوام سب سے زیادہ اس ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے باوجود اس ضلع کے لئے سب سے کھٹارہ بسوں کو چلانا یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں