لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آخری حد تک جانے کا اعلان

اسلام آباد/کوئٹہ(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان نیشنل پارٹی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آخری حد تک جائیں گے وفاقی کابینہ کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی ہے کمیٹی میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور جیورسٹ کو شامل کیا جائے گا

وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ سیکرٹریٹ فراہمی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل کی روز اول سے کوشش رہی ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جاے لاپتہ افراد کی بایازبی ودیگر جملہ مسال کا حل ترجیحات میں شامل ہے پارٹی قاد نیسابقہ اور موجودہ حکومتوں کے سامنے لاپتہ افراد کا مسلہ رکھا اور واضح کیا کہ یہ نقطہ حل کے بغیر بلوچستان کے معاملات بہتری کی جانب نہیں بڑھ سکتے لاپتہ افراد کی بازیابی پارٹی کے نکات میں پہلا نقطہ رہا ہے پارٹی ہر فورم پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز بلند کرتی رہی ہے اب بھی پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں جبری گمشدگی بلوچستان سمیت ملک کا اہم مسئلہ ہے لاپتہ افراد کو شفاف ٹرائل کا حق دینا ان کا آئینی حق ہے پارٹی نے لاپتہ افراد کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اگرکوئی کسی جرم یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور فیئر اینڈ فری ٹرائل کا آئینی حق دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین بھروسہ رکھیں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے گی لاپتہ افراد کا مسئلہ المیہ سے کم نہیں ہے لواحقین دہائیوں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سراپا احتجاج ہیں اور ایسا کوئی دن نہیں گزارتا کہ وہ اپنے پیاروں کی واپسی کیلئے راہ نہیں تکتے لاپتہ افراد کے لواحقین سے بھی درخواست ہے کہ وہ کمیٹی سے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ کمیٹی کم سے کم وقت میں لاپتہ افراد کے بازیابی کیلئے رپورٹ تشکیل دے سکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں