عمران خان کا نفسیاتی علاج کرانے کے لئے تیار ہیں، گرفتار کرکے حیدرآباد کے گدو ہسپتال منتقل کیا جائے، پیپلز پارٹی کے سینیٹر کی پیشکش

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور ماہر نفسیات سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ عمران خان کا علاج کرانے کے لئے تیار ہیں۔ عمران خان کو گرفتار کرکے حیدرآباد کے گدو ہسپتال منتقل کیا جائے جہاں ان کا بہترین علاج کیا جائے گا۔ سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ عمران خان کا نفسیاتی معائنہ کرنے کے بعد معلوم ہوگا کہ وہ واقعی نفسیاتی مریض ہیں یا بے جا لاڈ کی وجہ سے ان کی ذہنی کیفیت بگڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے بیرونی ایجنٹ بھی پکڑے جانے کے بعد پاگل ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔ سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہاکہ عمران خان حالیہ بیان واقعی تشویشناک ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرکے حیدرآباد کے گدو ہسپتال میں منتقل کیا جاتا ہے تو میں ان کا علاج کرنے کے لئے تیار ہوں اور پھر ریاست کو بتانے کی پوزیشن میں ہوں گا کہ عمران خان واقعی نفسیات مریض ہے یا بے جا لاڈ نے ان کی ذہنی کیفیت بگاڑ دی ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close