کراچی اور حیدرآباد کے نئے ایڈمنسٹریٹر کون ہوں گے؟ معاہدے کے تحت ایم کیو ایم نے نام تجویز کر دیئے

کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم نے سابق رکن اسمبلی عبدالوسیم کا نام ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے تجویز کردیا ، ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی معاہدے کے تحت کراچی حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹر تبدیل ہونا ہیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے نام پر غور کیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے عبدالوسیم کا نام ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کو تجویز کردیا۔

اجلاس میں ایم کیوایم بعض رہنماؤں کی گریڈ20 کیسیف الرحمان کو بھی تعینات کرنے کی تجویز دی گئی۔خیال رہے عبدالوسیم سابق رکن قومی اسمبلی ہیں ، ایم کیوایم اور پی پی معاہدے کے تحت کراچی حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹر تبدیل ہونا ہیں ، موجودہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا تقرر اگست 2021میں کیا گیا تھا۔یاد رہے گذشتہ روز ایم کیو ایم رہنماؤں نے آصف زرداری سے ملاقات میں ان کو تحریری معاہدے سے متعلق یاد دہانی کرائی تھی ، جس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے یقین دلایا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جو تحریری معاہدہ کیا گیا تھا اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ملاقات میں ایم کیو ایم نے شہری سندھ میں بلدیاتی افسران اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ دینے پر بات کی، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سندھ کابینہ میں شمولیت سے متعلق وزارتوں کا معاملہ حل کرنے پر زور دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close