پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، عوامی نیشنل پارٹی نے کئی کارکنوں کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی

ہر نا ئی (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی کارکنوں کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ۔ بیان کے مطابق پارٹی ذمہ داران جنھوں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے اس کاروای سے پہلے پارٹی نے انکو شوکاز نوٹسسز جاری کیے اور بار بار تنبیہ بھی کی لیکن ان تمام ممبران وزمہ داران نے ہوش حواس میں خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا

اور نوٹسسز کا جواب تک گوارہ نہیں کیا اور اس دوران یہ افراد مخالف پارٹیوں کے کمپین میں سرگرم رہے اور کچھ نے آزاد حیثیت سے امیدوار کھڑے کیے اوردوسروں کی ایماء پر الیکشن میں پارٹی نشان کے خلاف الیکشن میں شامل ہوئے اور دوسرے پارٹیوں کے پروگراموں میں شامل رہے لہزا پارٹی کے ضلعی صدر ولی داد میانی اور جنرل سیکرٹری حاجی کامران ترین اور پارٹی کے ضلعی کابینہ اور سینر اراکین کی مشاورت کے بعد مندرجہ ذیل ممبران کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی گئی اور پارٹی سے خارج کیاگیا لہذا آج کے بعد ان ممبران کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور دیگر پارٹیاں اور میڈیا ہاوسسز سوشل میڈیا ان کو پارٹی کے ممبر تصور نہ کرے پارٹی خارج اور بنیادی رکنیت ختم کرنے والوں میں خالدشاہ،سکندر شاہ،کامل شاہ،عارف شاہ،اسفندیار شاہ،خدائیداد بھٹی، سردار خان،میاداد خان،نسیم شاہ،شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں