ڈاکٹرکو اغواء کرکے بھتہ لینے والے 7افراد مقدمہ کی زد میں آگئے

فیصل آباد (آئی این پی )ڈاکٹرکو اغواء کرکے بھتہ لینے والے 7افراد مقدمہ کی زد میں آگئے تھانہ پیپلزکالونی میں رفیق نے اغواء وبھتہ خوری کی دفعات کے تحت درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹے ڈاکٹرمحمد حسنین کو گھر سے کلینک پر جاتے ہوئے چھ روزقبل ملزمان اسے زبردستی موٹرسائیکل پربٹھا کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقامات پر لے گئے‘

جہاں پر اسے حبس بے جا میں رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر بھتہ کا مطالبہ کرتے رہے ایس ایچ او پیپلزکالونی نے بتایا کہ اغواء کار ڈاکٹرکے قریبی دوست تھے جنہوں نے زدوکوب کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close