بڑا سیاسی چیلنج، شانگلہ، 2 جون کو عمران خان اسی گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے جہاں 7 مئی کو شہباز شریف نے جلسہ کیا تھا

بشام (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان جمعرات کو شانگلہ کا دورہ کریں گے، دورہ کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، پاکستان تحریک انصاف کے صو بائی صدر و سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور دیگر پارٹی قائدین بھی ہمراہ ہوں گے، دورہ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی قائدین بشام میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان جمعرات کے روزکل بروز جمعرات دن دو بجے بشام میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، صو بائی وزیر شوکت علی یوسف زئی خود بشام میں موجود ہے اور تمام تر انتظامات کاازخودجائزہ لے رہے ہیں، یادرہے کہ اس سے چند دنوں قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھی 7مئی کو اسی گراؤنڈ پر جلسہ کیا تھا، جلسہ کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور سیکورٹی پلان کو بھی تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ جلسہ کوبھی سجایا جارہا ہے، دوسری جانب بشام کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بشام کے عوام کیلئے ترقیاتی پیکج کااعلان کرے تا کہ شانگلہ ترقی کی را ہ پر گامزن ہوسکیں اور شانگلہ بھی ترقی یافتہ اضلاع کی فہرست میں آسکیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close