مہنگائی کی بڑی لہر، ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے تک کا اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 208اور 213روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 208روپے، مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لٹر قیمت میں 213روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close