لانگ مارچ میں اسلحے کی موجودگی کا اعتراف، سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران نیازی اور ان کی ٹیم نے گزشتہ لانگ مارچ میں اسلحہ لانے کا عتراف کر چکے جس پر انہیں سزا ملنی چاہئے،اب ایک بار پھر ادارے کا استعمال کرکے وفاق پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے موجودہ وفاقی حکومت اپنی مدت پورے کرے گی اور نئے وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرینگے وفاقی حکومت میں شامل جماعتیں ملک اور صوبوں کی ترقی چاہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سینئر عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مولانا عبدالواسع نے کہاکہ عمران نیازی اور ان کی ٹیم نے گزشتہ لانگ مارچ میں اسلحہ لانے کا اعتراف کیا ہے جس پر انہیں سزاملنی چاہئے تھی کیونکہ لانگ مارچ میں وفاقی حکومت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی مگر فورسز نے ان کے تمام عزائم ناکام بنادیا اب وہ ایک بار پھر ایک ادارے کا سہارا لے کر وفاقی حکومت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ اب عمران نیازی جو کہ ملک دشمن کردار ادا کررہے ہیں کے تمام تر عزائم کو ناکام بنا کر ان کے خلاف غداری اور بغاوت کا مقدمہ درج کرکے ان کو فوری طور پر پشاور سے لا کر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ترقی و خوشحالی کے کرن کے طور پر میدان عمل میں اپنا تاریخی کردار ادا کرے گی حالیہ بلدیاتی انتخابات میں تمام تر پروپیگنڈوں کے باوجود جمعیت علما اسلام کامیابی حاصل کی جبکہ ماضی میں یہاں کے عوام کے نام پر بہت سارے قوتوں نے ذاتی گروہی مفادات کے نام پر جو وعدے کیے وہ آج سب غلط ثابت ہو ئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close