غیرت کے نام پر عورت سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

نصیر آباد (آئی این پی) نصیر آباد کی تحصیل چھتر کے علاقے میں غیرت کے نام پر عورت سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے تحصیل چھتر کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں ایک عورت سماتہ(ب) اور اس کے مبینہ آشنا شہزاد کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کر دیا گیا

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close