ٹریکٹر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دہماکہ، 2 افراد جاں بحق

ہرنائی (آئی این پی)ضلع ہر نا ئی کے علا قے کھوسٹ میں ٹریکٹر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہو نے والے دھما کے میں 2 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ضلعی انتظا میہ کے مطا بق کھوسٹ کے علاقے سرلیزہ میں کوئلہ کانوں میں پانی لے جانے والے ٹریکر بارودی سرنگ سے ٹکرایا گیا

جس کے نتیجے میں ہر نا ئی کے رہا ئشی 2افراد نظام الدین ولد علی محمداور صلاح الدین ولد علی محمد علیانی سکنہ تکہ بالا ہرنائی جاں بحق ہو گئے جن کی نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ لیویز کی بھاری نفری جائے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close