6901 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد، معروف برانڈز کے نام پر جعلی کولڈ ڈرنکس شہر بھر میں سپلائی کیے جا رہے تھے

راولپنڈی(آئی این پی)صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت مزید مضبوط۔۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ٹیکسلا میں واقع گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے 6901 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس کو برآمد کر لیا۔ برآمد شدہ 5040 کولڈ ڈرنکس پر جعلی لیبلز لگائے گئے تھے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ معروف برانڈز کے نام پر جعلی کولڈ ڈرنکس کو شہر بھر میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔ کولڈ ڈرنکس کے نمونوں کو تجزیے کیلئے فوڈ لیب میں بھجوا دیا گیا ہے۔

شعیب خان جدون نے واضح کیاکہ معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے جعل ساز مافیا کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں خوراک کے کارروبار میں جعلسازی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close