اسلام آباد،ٹریفک پولیس کا ایکشن شروع، ایل ای ڈی لائیٹس، ہائی بیم استعمال کرنے والوں کی تلاش شروع

اسلام آباد(آئی این پی) ٹریفک پولیس کا HID/LED لائٹس اور ہائی بیم استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ، نائٹ شفٹ انچارج کوخصوصی طور پرایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے( کشمیر ہائی وے)، مارگلہ روڈ، آئی جے پی روڈ، مری روڈ، سیونتھ ایونیو، نانتھ ایونیو پر HID/LED استعمال کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اورموثر بنانے کے لئے خصوصی احکامات،آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ کو اس حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرنے اور روازانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی بھی ہدایت ،FM/ITPریڈیو92.4 نے HID/LED لائٹس کے نقصانات و خطرات کے متلعق خصوصی نشریات کااہتمام کرے،

شہریوں سے اپیل ہے کہ حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے HID/LED لائٹس کا استعمال بند کر دیں،قائم مقام ایس پی ٹریفک ماجد اقبال تفصیلات کے مطابق شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور روڈ سیفٹی کے قوانین کو مدنظررکھتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نےHID/LED اورہائی بیم لائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی سخت کر دیا گیا ہے ،اس سلسلے میںقائم مقام ایس پی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیںجواسلام آباد کی تمام بڑی شاہراوں ایکسپریس وے، سری نگر وے (کشمیر ہائی وے)، مارگلہ روڈ، آئی جے پی روڈ، مری روڈ، سیونتھ ایونیو، نانتھ ایونیو پر خصوصی طور پر HID/LED کے خلاف کارروائی عمل میں لارہے ہیں،اس ضمن میں نائٹ شفٹ انچارج کو بھی اپنی نگرانی میں کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،

اس کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن ونگ روزانہ کی بنیاد پر HID/LED لائٹس کے خطرات و نقصانات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کر رہا ہے اور آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 پر بھی خصوصی تشریات کا اہتمام کیا گیا جس کے ذریعے HID/LED لائٹس اور ہائی بیم کے نقصانات کے متعلق عوام کو مطلع کر رہے ہیں،اس موقع پرقائم مقام ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور دوسروں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے HID/LED لائٹس کا استعمال بند کر دیں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں تاکہ شہر کو حادثات سے پاک رکھا جا سکے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close