صوبے بھر کے مزدوروں کیلئے بینظیر مزدورکارڈ، سندھ حکومت نے نئے منصوبے کا آغاز کر دیا

کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے صوبے بھر کے مزدوروں کے لیے بینظیر مزدورکارڈ کے نام سے نئے منصوبے کاآغاز کر دیا۔بینظیر مزدور کارڈ کے اجرا کا اعلان سندھ کے صوبائی وزرا سعید غنی، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر نے سندھ ہاس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ نادرا اور سوشل سکیورٹی کے ساتھ سندھ حکومت ایک ارب روپے کا منصوبہ لارہی ہے، یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق ہے، اب تک 37ہزار بینظیر مزدور کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں، ابتدائی طور پر سوا چھ لاکھ انڈسٹریل ورکرز جوسوشل سکیورٹی میں رجسٹرڈ ہیں وہ مستفید ہو سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مزدوروں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے، مینوئل کارڈ کی وجہ سے مزدوروں کو فوائد نہیں ملتے اور کرپشن بھی ہوتی ہے، اس لیے مزدوروں کے لیے اسمارٹ کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے تاکہ اس کارڈ پر ان کو سہولیات مل سکیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اس حوالے سے نادرا کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہیکہ وہ بینظیر مزدور کارڈ بنائیں گے، مزدور کا کارڈ اے ٹی ایم کارڈ بھی ہوگا، مزدوروں کے کارڈ کے لیے افرادی قوت بھی نادرا کی ہوگی، 162 نئے افراد اس پراجیکٹ کے لیے بھرتی ہوں گے جو نادرا بھرتی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل سکیورٹی میں ہیلتھ کی سہولت ہے اور سندھ میں پانچ بڑے اسپتال اور 92 ڈسپنسریاں موجود ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close