ڈکیتی، اقدام قتل اور دیگر جرائم میں ملوث ملزم کی 50 ہزار روپے میں درخواست ضمانت منظور

کراچی (آئی این پی)ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ایسٹ نے ڈکیٹی، اقدام قتل پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کیس میں ملوث ملزم عمران کی پچاس پچاس ہزار روپے میں ضمانت منظوکرلی ر۔ملزم کی درخواستِ ضمانت نے ملزم کے وکیل لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف کورنگی پولیس نے غیر قانونی مقدمہ درج کیا اور ملزم کے ہمراہ اس کی بہن فرزانہ کو بھی مقدمے میں شامل کیا

وکیلِ صفائی کے مطابق ملزم پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جس کے بعد ملزم کا علاج جیل میں بہتر طریقے سے نہیں ہورہا اس کے بعد ملزم کی ٹانگ کاٹے جانے کا خدشہ ہے۔وکیلِ صفائی کے مطابق ملزم کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے پولیس اپنی تفتیش مکمل کرکے چلان جمع کروا چکی ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم کو پولیس نے لیبر اسکوائر گورنگی کے قریب سے اس کے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔ملزم کی بہن فرزانہ کی پہلے ہی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close