جہلم، تھانہ للہ میں پولیس ملازمین کو دھکے دینے، کرسیاں توڑنے، پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں 131 افراد کے خلاف مقدمہ درج، 5 کو گرفتار کر لیا گیا

جہلم (طارق مجید کھوکھر) ضلع جہلم کے تھانہ للہ میں پولیس ملازمین کو دھکے دینے ،کرسیاں توڑنے، پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے بازی ،تھانہ کو آگ لگانے کی دھمکی دیے کے الزام پر 131 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پانچ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ باقی افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔وتفصیلات کے مطابق چند روز قبل للہ ٹاؤن اڈے سے طالب علم کے اغوا کے خلاف مقدمہ میں تاخیر پر احتجاج کرنے والے 131 سے زائد افراد کے خلاف تھانہ للہ ٹاون میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونے پر مثاترہ افراد نے دوبارہ تھانہ للہ ٹاون کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔


متاثرہ افراد کے خلاف تھانہ للہ ٹاؤ ن میں مقدمہ نمبر 456 بجرم 353۔427۔506۔186 درج کر لیا گیا ہے جس موقف اختیار کیا گیا ھے کہ ظہیر اسامہ،اشفاق ظفر،اشرف،مسعود یونس،اظہر وغیرہ دیگر 116 افراد کے ساتھ مل کر تھانہ للہ ٹاون میں داخلہ ہو گئے اور ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس ملازمین کو دھکے دیئے،کرسیاں توڑ دیں،ان افراد کا مطالبہ تھا کہ ہماری درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کیا جائے جبکہ ان افراد کو بتایا گیا کہ اپکی درخواست پر ٹیگ لگا دیا گیا ہے۔ تھوڑی دیر بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گاتو ان مشتعل افراد نے تھانہ للہ ٹاون میں ہلڑ بازی کی ۔پولیس نے اج ان افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا تو مثاترہ افراد نے تھانہ کے باہر دوبارہ احتجاج شروع کر دیا اور بازار بند کر دیا ۔پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے جبکہ مظاہرین کی طرف سے نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن جب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز سے پوچھا گیا انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے جان و مال کی حفاظت اپنا فرض سمجھتے ہیں۔لیکن جب مجھے اس واقع کا علم ہوا تو میں نے اسی وقت ایس ڈی پی او پنڈدادنخان اور ایس ایچ او للہ کو کہا کہ جواس واقع کے مرکزی کردار ہیں اور اس ہلڑ بازی میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے جبکہ باقی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرکے کسی بے گناہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قانون اور میرٹ پر تفتیش ہو گی جبکہ کسی بے گناہ کو اس مقدمہ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close