جہلم میں تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی، فواد چوہدری نے جلسے کے موقع پر نظریاتی کارکنوں کی حق تلفی کی، مخالف دھڑے کا الزام

جہلم (طارق مجید کھوکھر) پی ٹی آئی کے ورکر ہماری جماعت کا سرمایہ ہیں جن کو عزت دینا پی ٹی آئی کے قائدین کا فرض ہے جبکہ چئیرمین عمران خان کے ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسہ میں جسطرح ورکروں کو بے عزت کیا گیا وہ قابل مزمت ہے، وائس چئیرمین پنجاب ٹورازم کلچر اینڈ ہیرٹچ چوہدری ندیم افضل بنٹی نے کہا کہ جہلم میں پی ٹی آئی کے ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسہ میں کارکنوں کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ قابل مزمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے دوسرے راہنماؤں محمد احمد شیخ،سجیل کیانی،مطلوب شاہ،محمد وارث،بدر قریشی،خلیل الرحمان،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکر ہماری جماعت کے سرمایہ ہیں جن کو عزت دینا پی ٹی آئی کے قائدین کا فرض تھا جبکہ جلسہ میں جس طرح ورکر وں کو بے عزت کیا گیا ہوہ قابل مزمت ہے کیونکہ کچھ لوگوں نے اس جلسہ کو ون مین شوبنانے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی کے تمام ورکرزہماری قیادت میں جلسہ کو کامیا ب بنانے کو آئے تھے۔کیونکہ ہمارے سمیت تمام ورکر عمران خان کے کل بھی سپاہی تھے آج بھی ہیں اور انشاء اللہ کل بھی رہیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی اسمبلی ممبر سمبرینہ جاوید کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ بھی قابل مزمت ہے۔کیونکہ جب تک ہم اپنے ورکروں کو عزت نہیں دیں گے اس وقت تک پی ٹی آئی اور ہم کامیاب نہیں ہوسکتے جبکہ ان کو نظرانداز کرنے والوں کو خوش کے ناخن لینے چاہیے،کیونکہ ہمارے قائد عمران خان ملک وقوم کا سرمایہ ہیں جن کی قیادت میں ہم نے اور ورکروں نے پی ٹی آئی کا جو پودا لگایا تھا اب ورکروں کو ساتھ لے کر اس کی آبیاری کریں گے انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مرکزی قیادت کے کچھ لوگوں کو بتا دیا ہے اور اس کے بارے میں جلد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں