موٹر وے انٹر چینج پر ڈاکوؤں نے بڑی سیاسی جماعت کے راہنماؤں کو لوٹ لیا

کالاشاہ کاکو(آئی این پی)موٹر وے انٹر چینج پر ڈاکوؤں نے پاکستان عوامی تحریک کے راہنماؤں کو لوٹ لیا، بتایا گیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک لاہور ڈویژن کے صدر محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ اپنے ساتھیوں چوہدری زین العابدین،نثار احمد،محمد امین عاقب کے ہمراہ لاہور جانے کیلئے کو ٹ عبد المالک انٹر چینج پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل پر آنیوالے مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر پچاس ہزار روپے نقدی، قیمتی موبائل فون چھین لئے اورفرار ہوگئے۔

اطلاع کرنے کے باوجود پولیس بروقت جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی۔ جس پر متاثرین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close