مہنگائی مار گئی، کوئٹہ میں مرغی گوشت 650، تربت 900، خضدار 700 اور پنجگور میں 800روپے فی کلو

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مرغی گوشت فی کلو 650، تربت میں 900، خضدار میں 700، پنجگور میں 800روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، انتظامیہ مرغی کا گوشت پرائس کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں مرغی گوشت فی کلو 900 روپے کا فروخت ہونے لگا، پنجگور میں مرغی گوشت فی کلو 800، خضدار میں مرغی گوشت فی کلو 700 روپے، مچھ میں مرغی گوشت فی کلو 600 سے 700 روپے فروخت ہونے لگا،

عوام کو مشکلات کا سامنا جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے آنکھیں بند کردی ہیں۔ مرغی ڈیلرز کے مطابق عید کے دونوں میں مرغی گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔قلت کی وجہ سے مرغی گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔چند دن میں مرغی گوشت کی قیمتیں معمول پر آجائینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close